مولانا نور محمد آصف ٹمن کی نمازِ جنازہ میں عوام کا سمندر

0

ٹمن: استاذالعلماء مولانا نور محمد آصف ٹمن کو آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ ہائر سیکنڈری اسکول ٹمن کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام، مشائخ اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوام کے بے پناہ ہجوم کے باعث نمازِ جنازہ کا وسیع گراؤنڈ بھی تنگ پڑ گیا۔

نمازِ جنازہ امیرِ تحریک خدام اہلِ سنت والجماعت مولانا قاضی ظہورالحسین اظہر نے پڑھائی۔ بعد ازاں تنظیمی مشاورت سے مولانا عبدالرحمن کو مولانا نور محمد آصف ٹمن کا جانشین مقرر کر دیا گیا۔

جنازہ کے موقع پر قائدِ اہلِ سنت امیرِ تحریک خدام اہلِ سنت والجماعت پاکستان حضرت مولانا قاضی ظہورالحسین اظہر، مفتی جمیل الرحمٰن، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا عبدالحق خان بشیر سمیت متعدد علمائے کرام نے دستاربندی بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.