ممتاز عالم دین مولانا نور محمد آصف ٹمن انتقال کر گئے

0

،تلہ گنگ: ضلع تلہ گنگ کی عظیم مذہبی شخصیت، عالم باعمل بزم شیخ الہند کے امیر اور استاذُ العلماء مولانا نور محمد آصف ٹمن رضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔
مولانا نور محمد آصف ٹمن اپنی علمی، دینی اور اصلاحی خدمات کے باعث خطے میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی طویل مدت پر مشتمل دینی خدمات نے نہ صرف علاقے میں علمِ دین کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ہزاروں افراد نے ان سے فیضِ علم حاصل کیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ہفتے کی صبح ساڑھے 10 بجے ہائیر سیکنڈری سکول ٹمن کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جہاں ہزاروں عقیدت مندوں، شاگردوں، علما اور معززینِ علاقہ کی شرکت متوقع ہے۔

اہلِ علاقہ نے مولانا نور محمد آصف ٹمن کے انتقال کو ایک بڑا دینی و سماجی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.