کرغزستان کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

0

اسلام آباد: کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کا انہوں نے معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

کرغزستان کے صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے بھی کابینہ کے ارکان کو صدر ژاپاروف سے متعارف کروایا۔ بعد ازاں کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.