چکوال: ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی زیرِ صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس

0

چکوال: ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی مشترکہ زیرِ صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد شہاب اسلم، ڈسٹرکٹ اٹارنی زاہد حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران گزشتہ میٹنگ میں طلب کی گئی رپورٹس کے حامل 16 کیسز کی سماعت کی گئی، جبکہ 12 نئی درخواستوں کو باقاعدہ طور پر سن کر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی عوامی نوعیت کے تنازعات، خصوصاً زمین سے متعلق مسائل کے فوری، شفاف اور پرامن حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ نجی اراضی پر قبضوں یا دیگر تنازعات کی صورت میں اپنی درخواستیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق ڈی آر سی میں جمع کروائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التواء مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.