اپوزیشن ارکان کا مشترکہ اجلاس کے دوران واک آئوٹ
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان شور شرابہ کرتے رہے اور بعض اراکین نے واک آئوٹ کیا۔
منگل کو قانون سازی کے دوران قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتیں بل 2025 کی منظوری کے بعد اپوزیشن جماعت کے ارکان نے نعرے بازی اور احتجاج کے بعد ایوان چھوڑ دیا۔ تاہم جے یو آئی کے تمام اراکین نے واک آئوٹ میں حصہ نہیں لیا اور ایوان میں موجود رہے۔
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن کے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترامیم اور وضاحت ایوان میں پیش کیں تاکہ قانونی شفافیت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔