پنجاب پولیس میں بڑے تقرر و تبادلے، متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں پولیس افسران کے اہم تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز کو تبدیل یا تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کو تبدیل کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کاشف ذوالفقار کو نیا ڈی پی او چکوال تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں درج ذیل ہیں:
ڈاکٹر نوید عاطف — ڈی پی او چینوٹ
صادق حسین — ڈی پی او ڈیرہ غازی خان
کاشف ذوالفقار — ڈی پی او چکوال
محمد عمران — ڈی پی او راجن پور
کامران حامد — ڈی پی او حافظ آباد
حسن جاوید بھٹی — ڈی پی او لیہ
ڈاکٹر محمد رضا تنویر — ڈی پی او مری
منصور قمر — ڈی پی او کوٹ ادو
پنجاب پولیس کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔