کلر کہار،کیڈٹ کالج کے قریب کار کھائی میں گر گئی، ڈرائیور محفوظ
چکوال: کلر کہار، کیڈٹ کالج کے قریب ایک تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ ریسکیو 1122 چکوال کو فوری اطلاع ملتے ہی سب اسٹیشن کلر کہار سے ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری سین اسیسمنٹ کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ 23 سالہ رحیم اقبال، سکنہ نورپور سیتھی، کو گاڑی سے محفوظ نکالا۔ ابتدائی طبی امداد دی گئی اور خوش قسمتی سے ڈرائیور معمولی چوٹوں کے ساتھ محفوظ رہا۔
ریسکیو 1122 عوام سے اپیل کرتی ہے کہ تیز رفتاری اور خطرناک موڑوں پر احتیاط برتیں اور گاڑی ڈاؤن گیئر میں چلائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔