پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی مذمت
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے،واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اورزخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔