ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری

0

لاہور: ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری برتری، صرف ایک نشست پیپلز پارٹی کے نام

ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی متعدد نشستوں پر واضح برتری حاصل کرلی، جبکہ پیپلز پارٹی صرف ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی۔

قومی اسمبلی کے نتائج

NA-129 لاہور
مسلم لیگ (ن) کے حافظ میاں نعمان نے 63,441 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29,099 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بجاش خان نیازی نے 6,264 ووٹ لیے۔

NA-104 فیصل آباد
375 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دانیال احمد 52,791 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19,262 ووٹ لے سکے۔

NA-18 ہری پور
ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان نے 1,63,996 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 1,20,220 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

NA-185 ڈیرہ غازی خان 2
ن لیگ کے محمود قادر خان نے 82,413 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 48,262 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

NA-143 چیچہ وطنی
ن لیگ کے طفیل جٹ 1,36,313 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر نے 13,120 ووٹ لیے۔

NA-96 فیصل آباد
مسلم لیگ (ن) کے محمد بلال بدر نے 93,009 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 43,025 ووٹ لے سکے۔

پنجاب اسمبلی کے نتائج

PP-73 سرگودھا
ن لیگ کے میاں سلطان علی رانجھا نے 71,770 ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ آزاد امیدوار مہر محسن رضا نے 12,970 ووٹ لیے۔

PP-87 میانوالی 3
مسلم لیگ (ن) کے علی حیدر نور خان نیازی 67,870 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی نے 6,368 ووٹ حاصل کیے۔

PP-98 فیصل آباد 1
ن لیگ کے آزاد علی تبسم نے 44,388 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔ آزاد امیدوار محمد اصغر ملک 35,246 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

PP-115 فیصل آباد 18
ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49,046 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار محمد اصغر نے 1,898 ووٹ لیے۔

PP-116 فیصل آباد 19
مسلم لیگ (ن) کے احمد شہریار 48,824 ووٹ لے کر فاتح رہے، جبکہ آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر نے 11,429 ووٹ حاصل کیے۔

PP-203 چیچہ وطنی
ن لیگ کے چودھری حنیف جٹ 46,820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار فلک شیر نے 10,975 ووٹ لیے۔

PP-269 مظفر گڑھ
پنجاب اسمبلی کی واحد نشست جو مسلم لیگ (ن) کے بجائے پیپلز پارٹی نے جیتی، جہاں میاں علمدار عباس قریشی نے 55,868 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی دوسرے نمبر پر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.