ٹمن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی

0

ٹمن: تھانہ ٹمن کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیاب کارروائی انجام دی ہے۔ ایس ایچ او امان اللہ نیازی کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، خفیہ اطلاع پر ملتان خورد میں کی گئی ریڈ کے دوران بٹیر بازی اور جوا کھیلنے میں ملوث متعدد ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے بڑی مقدار میں نقدی، بٹیر، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

برآمد شدہ سامان کی تفصیل:

نقد رقم: 83,680 روپے

بٹیر: 3

موبائل فونز: 6 (دو ٹچ موبائل، چار بٹن موبائل)

موٹر سائیکل: یونین اسٹار

  • پولیس کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 263,680 روپے بنتی ہے۔ چھاپے کے دوران پانچ نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قمار ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.