حج واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع

0

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے حج واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کر دی ہے

۔ ترجمان کے مطابق حج پروگرام کے تحت واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری مہلت اب 19 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ امیدواروں کی حج درخواستیں منسوخ کر دی جائیں گی۔

وزارت نے تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت اپنی ادائیگیاں مکمل کر کے فہرست میں اپنی جگہ یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.