شاہ عبداللہ دوم کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال

0

اسلام آباد: اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کے شاہ کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

ہفتہ کو شاہ عبداللہ دوم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو گارڈ آف انر پیش کیا،شاہ عبداللہ دوم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے تعارف کرایاجبکہ اردن کے شاہ نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔

شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.