وزیراعظم کی قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہ یہ کامیابی کرکٹ کی وحدت اور ٹیم سپرٹ کی بہترین مثال ہے۔

شہباز شریف نے سری لنکن کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی عکاس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.