ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت اجلاس، پیرا فورس کے آپریشنز کا جائزہ

0

چکوال: ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد شہاب اسلم، اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ، ڈسٹرکٹ اٹارنی چکوال، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قیصرانی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چکوال سمیت ضلع کی تمام تحصیلوں میں پیرا فورس کے آپریشنز کے آغاز سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران کے دفاتر کی تعمیر، عملے کی تعیناتی اور ضروری انتظامات پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام انتظامی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ضلع بھر میں پیرا فورس کی سرگرمیوں کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.