قومی یکجہتی کے لیے 100 کالا باغ ڈیم بھی قربان، شہباز شریف

0

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور وفاق کی مضبوطی کے لیے اگر 100 کالا باغ ڈیم بھی قربان کرنا پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا خواب 19 سال بعد شرمندۂ تعبیر ہوا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے قومی اتحاد اور مفاہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، فتنہ الخوارج اور دشمنانِ پاکستان کی حرکتوں کا ہمیں علم ہے، پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا تھا، اب بھی دیں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں غیرملکی ہاتھ کو نمایاں قرار دیا اور کہا کہ پاکستان امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے، دشمنوں کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.