تلہ گنگ: پرانی رنجش پر بھتیجے کے ہاتھوں خاتون قتل

0

تلہ گنگ: تلہ گنگ کے نواحی گاؤں کوٹ گلہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بھتیجے نے پرانی رنجش پر اپنی چچی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ (س ) زوجہ محمد اکبر، عمر 50 سال، گھر میں آٹا گوند رہی تھیں کہ ملزم محمد ابرار ولد عبد الستار نے اچانک چھری سے حملہ کر دیا۔
ریسکیو 1122 تلہ گنگ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی، تاہم گہرا زخم لگنے کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ پرانی رنجش بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.