،پہلا ون ڈے،پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی

0

راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے شاندار ناقابلِ شکست سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی اننگز کو سنبھالا۔

انہوں نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ محمد نواز 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حسین طلعت نے 62، فخر زمان نے 32 اور کپتان بابراعظم نے 29 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، بولنگ میں 54 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور بعد ازاں بیٹنگ میں 59 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ سماراوکرما نے 39، کامل مشرا نے 38 جبکہ کپتان چریتھ اسالنکا نے 32 رنز بنائے۔

300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ لی۔

بولنگ کے دوران پاکستانی ٹیم نے 31 ایکسٹرا رنز دیے جن میں 26 وائیڈ بالز شامل تھیں، جو میچ کے دوران خاص توجہ کا باعث بنیں۔

سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 13 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.