پنجاب الیکشن ، چیف جسٹس چیمبر میں سماعت 11 بجے شروع ہو گی

0

اسلام آباد : پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز کے اجراء کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت آج ہو ہوگی۔
سماعت میں بینچ کے تینوں ارکان چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شریک ہونگے۔
تینوں ججز سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے فراہم کردہ ریکارڈ کا جائزہ لیں گے، اس کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر پیشرفت سے آگاہ کرینگے، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام کی طرف سے فنڈز سے متعلق رپورٹ پیش کرینگے۔
اٹارنی جنرل ججز کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق پارلیمنٹ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔
ان چیمبر سماعت آج 11 بجے چیف جسٹس چیمبر میں ہو گی۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.