ڈی پی او چکوال کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات
چکوال: وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور و آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے عوامی مسائل کے حل اور سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد جاری رکھا ہوا ہے۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی مختلف نوعیت کی درخواستیں پیش کی گئیں جنہیں ڈی پی او چکوال نے خود سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور شہریوں کے مسائل کو ضابطہ پولیس کے مطابق جلد از جلد حل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہری کے ساتھ بلا امتیاز انصاف یقینی بنایا جائے گا اور ڈی پی او دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت اور اعتماد کی بحالی پنجاب پولیس کی ترجیح ہے۔