محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کرنے کے لیے باضابطہ درخواست جمع

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کرنے کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ اسپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی کی غیر موجودگی کے باعث درخواست اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق احمد کو پیش کی گئی۔

درخواست جمع کرانے والوں میں اس قیصر، سیکرٹری جنرل تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان، ملک عامر ڈوگر، چیف وہیپ پاکستان تحریک انصاف، حسین احمد یوسفزئی، ترجمان تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان، اور خالد یوسف چوہدری، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق، محمود خان اچکزئی کی نامزدگی پارٹی قیادت اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کی گئی ہے، جبکہ اس اقدام کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن صفوں میں نئی سیاسی سرگرمیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.