شادی اسی سے کروں گی جو آزادی دے،زوہا توقیر

0

لاہور: معروف اداکارہ زوہا توقیر نے کہا ہے کہ وہ شادی کے لیے ایسے شریکِ حیات کی تلاش میں ہیں جو دوسروں کو اپنی مرضی سے جینے کی آزادی دے اور زندگی میں برابری کے اصولوں پر عمل کرے۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زوہا توقیر نے کھل کر اپنی شخصیت اور ازدواجی نظریات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی ہوشیار نہیں، لوگ انہیں اکثر آسانی سے بے وقوف بنا لیتے ہیں۔ تاہم، شادی کے معاملے میں وہ سمجھ داری سے فیصلہ کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق، وہ ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو بات چیت میں مثبت، مزاج میں متوازن اور خیالات میں کھلا ہو۔ زوہا توقیر نے واضح کیا کہ اگر شوہر ضرورت سے زیادہ بالادستی دکھانے والا یا حکم چلانے والا ہوا تو وہ اس کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیاب رشتہ اسی وقت ممکن ہے جب دونوں ایک دوسرے کو "جینے کی آزادی” دیں اور ایک دوسرے کی حدود کا احترام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.