اداکارہ فجر شیخ کی شادی، مداحوں کی مبارکبادیں

0

کراچی: پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔ 30 سالہ فجر شیخ نے شادی کی خوشخبری انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دی، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی فجر شیخ شادی کے موقع پر گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں جبکہ دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔ شادی کی تقریب کراچی میں قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

فجر شیخ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل "بیٹیاں” سے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور بعدازاں "قرضِ جاں” اور ہارر فلم "دیمک” میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.