اے سی تلہ گنگ کا ٹی ایچ کیو اور سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا اچانک دورہ

0

تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلمان منشا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، اور او پی ڈی کا تفصیلی معائنہ کیااورمریضوں سے علاج معالجے اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کی حاضری بھی چیک کی۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے،مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.