سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گئے۔
پارلیمنٹ کے ایوان۔ بالا سینیٹ کا اجلاس صدر نشین منظور خان کاکڑ کی صدارت میں شروع ہوا تو اجلاس کے آغاز پر ہی کورم کی نشاندھی کر دی گئی۔
پریزائڈنگ آفیسر کی ہدایت پر پانچ منٹ کے لئے گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم پھر بھی ایوان میں ارکان کی کم از کم مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
قبل ازیں وقفہ سوالات مؤخر بھی کر دیا گیا تھا،وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ نے وقفہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی۔
ایوان بالا کا اجلاس بمشکل تین دن ہی چل سکا۔
ادھر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیاہے۔
رواں اجلاس کے دوران قانون سازی کے ساتھ ساتھ اہم قومی امور پر بحث کی گئی اور مختلف ارکان نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کیا۔