پاک فوج کا پاک افغان بارڈر پر بِلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑجواب،
پشاور: پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑجواب دیتے ہوئے افغانی پوسٹوں پرپاکستان کاجھنڈا لہرا دیا۔
پاک فوج کے جوانوں کو آتا دیکھ کر افغانی فوجی بھاگ گئے.
انگور اڈہ اور دیگر مقامات پر پاک فوج کی بڑی پیش قدمی کے بعد پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں
پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔
27 اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جن میں خوارج کے ٹھکانے اور انہیں پناہ دینے والے عناصر شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے فتنہ الخوارج کا مرکز مکمل طور پر تباہ کر دیا
کھرچر فورٹ نامی یہ مرکز فتنہ الخوارج کی مرکزی آماجگاہ تھی۔
رات گئے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جوابی کارروائی میں متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق متعدد خارجی اور افغان فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ باقی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔
پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا