شہباز شریف کو ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی

0

کوالا لمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملائیشیا کی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری مل گئی۔

یہاں منعقدہ خصوصی تقریب میں ملائشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیاء کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ امینہ میمونہ سکندریہ وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائشیا سے ڈاکٹریٹ کے اعزازی ڈگری حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے،اس عظیم درسگاہ سے لیڈرشپ اور گورننس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری اعزازی ڈگری عاجزی کے ساتھ وصول کر رہا ہوں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 40 سال سے زائد عرصے تک میں نے اپنی عاجزانہ خدمات کو پنجاب کے عوام کے لیے وقف کیا،ہمیشہ خلوص، نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں،اج میں عاجزی کے ساتھ اللہ سبحانہ و تعالی کے حضور سر جھکائے اس اعزاز کو دلی تشکر کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری یہاں موجودگی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائشیا اور پاکستان کی معروف اعلی تعلیمی درسگاہوں کے مابین تعلیمی شراکت اور تعاون کو مضبوط کرے گی مسلم دنیا کی ایک ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج مسلم امہ کو تنازعات غربت ،باہمی انتشار جیسے بے پناہ چیلنجوں کا سامنا ہے ان مشکل حالات میں ہمیں اپنی اقدار اور اخلاقیات کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کی ضرورت ہے جن کی ہمارے دین اسلام نے تعلیم دے رکھی ہے تاکہ ہم اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان علمی تعاون مضبوط ہو،اس عظیم اور برادر ملک ہمارے دوسرے گھر ملائشیا کی طرح پاکستان کو نوجوانوں سے مالامال کیا گیا ہے اس لیے بطور خدمتگار اور رہنما یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں درست پلیٹ فارم فراہم کریں تاکہ ہمدردی اور زبردست عزم کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے ہمارے عظیم شاعر مشرق اور فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے لازوال الفاظ یاد آتے ہیں جن کا ویژن نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے متاثر کن ہے
اس موقع پر وزیراعظم نے عظیم شاعر و مفکر علامہ محمد اقبال کا مشہور شعر پڑھ کر سنایا۔
سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ عظیم جامعہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اف ملائشیا کامیابی کی منازل تسلسل سے طے کرتی رہے۔

ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیاء کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ امینہ میمونہ سکندریہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قیادت اور طرز حکمرانی میں اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری عطا کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک بصیرت، نظم و ضبط اور رحم دلی کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے،پنجاب کی قیادت سے لے کر ملک کی وزارت عظمی تک آپ نے ثابت کیا ہےکہ اصل قیادت طاقت نہیں بلکہ مقصد سے عبارت ہوتی ہے۔
آپ نے پنجاب ایجوکیشن انڈو منٹ فنڈ جیسے اقدامات سے ہزاروں سے ان طلباء کے لیے اعلی تعلیم کے دروازے کھول دیے جو کبھی یونیورسٹی جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے ملائشیا کا برادر ملک اور آئی آئی یو ایم کا بانی شراکت دار ہے اپ کی قیادت میں یہ رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی زندگیوں کو سنوارنے معاشروں کو تعلیم سے بہتر بنانے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ آپ نے پنجاب ایجوکیشن انڈو منٹ فنڈ جیسے اقدامات سے ہزاروں سے ان طلباء کے لیے اعلی تعلیم کے دروازے کھول دیے جو کبھی یونیورسٹی جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے یہ وہ قیادت ہے جو دلوں کو چھوتی اور مستقبل کو بہتر بناتی ہے اپ کے دور میں جب دنیا ظاہری شان و شوکت کو اخلاقیات پر ترجیح دیتی ہے اپ کی قیادت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اچھی حکمرانی خلوص خدمت اور مضبوط کردار کا نام ہے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو دوسروں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو پاکستان ایک طویل عرصے سے ملائشیا کا برادر ملک اور آئی آئی یو ایم کا بانی شراکت دار ہے اپ کی قیادت میں یہ رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے اج ہمارے پاکستانی طلباء اساتذہ اور سابق طلباء یونیورسٹی کو مسلسل علمی و فکری طور پر مالا مال کر رہے ہیں اور امہ کی خدمت کے ہمارے مشترکہ مشن کی خدمت کر رہے ہیں یہ اعزازی ڈگری محض ایک کامیابی کا اعتراف نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ان اقدار کا جشن ہے جنہیں ہم عزیز رکھتے ہیں جو کہ عدل خدمت اور رہنمائی ہیں اور یہ ایمان کی روشنی سے رہنمائی حاصل کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.