تلہ گنگ پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
تلہ گنگ: تلہ گنگ پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔
اے ایس آئی تھانہ سٹی تلہ گنگ ملک تیمور سلطان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بڑی تعداد میں بھکاری پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیئے.
ایس ایچ او صدر تلہ گنگ راجہ عماد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 05 پیشہ ور بھکاری گرفتار،م کر لئے،
زیر حراست گداگروں میں 5مرد شامل ہیں۔
ڈی ایس پی تلہ گنگ یاسر مطلوب کیانی کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔
پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈاحمد محی الدین کا کہنا ہے کہ مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔