سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

0

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بیرونِ ملک موجود ہونے کے باعث سپیکر قومی اسمبلی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔

آئینِ کے آرٹیکل 49(2) کے تحت، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدرِ مملکت کے فرائض انجام دیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے سپیکر سردار ایاز صادق کو قائم مقام صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق صدر پاکستان کی ملک واپسی تک قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.