وزیراعظم کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم

0

لندن: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے اس 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ پوری طرح تیار ہیں کہ اس نہایت اہم اور فوری معاملے کو حقیقت بنانے کے لیے جس حد تک ضروری ہو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی قیادت اور خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے اس جنگ کے خاتمے کے لئے ادا کئے گئے کلیدی کردار پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.