ایشیا کپ ،بنگلہ دیش کو شکست،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
دبئی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ 28 ستمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا
ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت 41 سال بعد مدمقابل ہونگے۔
پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔
بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین نے 30، سیف حسن نے 18 ، نور الحسن نے16، مہدی حسن نے 11، ذاکر علی نے 5، تنظیم حسن نے 10 اور تسکین احمد نے 4 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ذاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا آغاز کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ٹیم کے 4 رنز کے مجموعے پر 4 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، صائم ایوب بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
29 رنز کے مجموعی سکور پر فخر زمان بھی 13 رنز بنا کر آؤٹ گئے۔
حسین طلعت بھی محض تین رنز بنا کر چلتے بنے، کپتان سلمان علی آغا کی مزاحمت بھی 19 رنز پر دم توڑ گئی جبکہ شاہین آفریدی نے 13 گیندوں پر 19 رنز بنائے ۔
محمد حار 23 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد نواز نے 25 رنز بنا کے آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلا دیش کے تسکین احمد نے 3، رشاد حسین اور مہدی حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔