شہباز شریف صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

0

واشنگٹن ڈی سی: وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.

اینڈریو ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا ۔

وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے. وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.