ٹہی قتل کیس،خاتون سمیت دو ملزمان کی ضمانت منسوخ
تلہ گنگ :ٹہی قتل کیس،خاتون سمیت دو ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق ملزمان مسمات کوثر رسول زوجہ سید رسول سکنہ ترگڑ اور عبدالغفار ولد فیروز خان سکنہ مصطفی آباد کی ضمانت منسوخ کر دی گئ۔
ملزمان کی عبوری ضمانتیں ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل نے خارج کیں مگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔
واضح رہے چند روز قبل ٹہی میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا،مرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے