ایشیا کپ ٹی 20،پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

0

ابوظہبی: ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ابو ظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد نواز نے 38 اور حسین طلعت نے 32 رنز بنائے

صاحبزادہ فرحان 24، فخر زمان 47، صائم ایوب 2 ، کپتان سلمان علی آغا 5 رنز اور محمد حارث 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں پاکستان۔ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر133 رنز بنائے۔

پیتھم نسانکا اور کوشال مینڈس نے اننگ کا آغاز کیا تاہم کوشال مینڈس ایک رن کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، 18 رنز کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی دوسری وکٹ گری جب پیتھم نسانکا شاہین ہی کی گیند پر م 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

43 رنز کے مجموعی سکور پر کوشال پریرا 15 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد حارث کوکیچ آؤٹ ہوئے

لنکن کپتان اسالنکا 20 جبکہ داشن شناکا بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے، وانندو ہاسارنگا بھی 15 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بن گئے جبکہ کامنڈو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دشمانتھا چمیرا نے ایک رن بنایا جبکہ چمیکا کرونارٹنے نے 21 گیندوں پر 17 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 جبکہ ابرار احمد نے ایکوکٹ حاصل کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.