ایک اور بھارتی طیارہ گرنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

0

راولپنڈی: بھارت کا بزدلانہ حملہ کے بعد پاک فضائیہ کے جوابی وار میں ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دیا۔

پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے ۔ان بھارتی جنگی طیاروں میں تین رفائیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 طیارے شامل ہیں ۔

بھارت کو اپنے پانچ جنگی طیارے مارے جانے پر سانپ سونگھ گیا۔بھارتی میڈیا نے ہر ممکن کوشش کی کے اتنے بڑے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے لیکن سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بادل ناخواستہ تین طیاروں کے مارے جانے کا اعتراف کر لیا۔

اس ویڈیو میں ایک بھارتی جنگی طیارہ سرینگر اور پلوامہ کے درمیان پامپور کے علاقے میں جاگرا۔بھارتی جنگی طیارہ تباہ ہونے کے بعد جل کر راکھ ہو گیا۔

اس سے قبل ایک اور بھارتی طیارے کی اکھنور سیکٹر میں گرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.