نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بدھ کی صبح ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے چینی سفیر کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی اور معصوم جانوں کے المناک نقصان کے بعد کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے پختہ عزم پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور تمام متعلقہ شعبوں میں قریبی رابطہ کاری اور مواصلات کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔