وزیراعظم کا سٹاک ایکسچینج کے نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور 120،000 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں بڑی کمی کی گئی ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ،حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.