صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

0

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزراء اعلیٰ،گورنرز، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیروں کو بھی دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ میں مہمانوں کے داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کا بھی داخلہ محدود ہوگا۔

صدر اپنے خطاب میں حکومت کے ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے، ایک سال کے کم عرصے میں صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ دوسرا خطاب ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.