پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدوں پر دستخط

0

تاشقند:پاکستان اور ازبکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دئیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبک صدر کی ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ فری سفر، ملٹری انٹیلی جنس، داخلی امور، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت اور سفارت کاروں کی تربیت کے شعبوں میں معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان ایک اور بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ وزیر تجارت جام کمال خان اور ازبک نائب وزیر اعظم خدجایف جمشید نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ازبکستان کی نیشنل انفارمیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کوچیموف عبدالسعید نے دونوں ممالک کی خبر رساں ایجنسیوں کے درمیان خبر کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر نے سابق وزیر اعظم کے دورے کے نتائج اور اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے قیام کے پروٹوکول سے متعلق مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.