وزیراعظم کی تاشقند میں یادگار آزادی پر حاضری
تاشقند:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں یادگار آزادی پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
یادگار آمد پر وزیراعظم کو یادگار آزادی کے تاریخی پس منظر سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار پر پھول رکھے۔
وزیر اعظم نے ازبکستان کی تعمیر و ترقی اور ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔