بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ آج آئے گا
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے عملے نے عمران خان اور بشرا بی بی کے وکلاء کو فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔
ملک کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا مالی ریفرنس ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کافی عرصے سے التوا کا شکار تھا،
تین بار فیصلے کی تاریخ دے کر ملتوی کر دیا گیا گزشتہ تاریخ پر فیصلہ نہ ہونے کے بعد اس حوالے سے کافی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں لیکن آج کا فیصلہ سنایا جائے گا۔