سینیٹ اجلاس،سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری

0

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں اٹھارہ ماہ سے قید سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ۔

پیر کوچیئرمین سینیٹ نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز کی درخواست پر رولز کے مطابق ارڈر جاری کئے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ،چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کر دی گئیں۔

چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں انکی شرکت کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں انکی شرکت ازحد ضروری ہے ۔
چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ ہے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت دئیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.