موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
لاہور:بچوں کی طویل موجیں ختم ،موسم سرما کی 20 چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ۔
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں پیر سے معمول کی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں وزارت تعلیم نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیر سے سکول کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ جمعہ کو ٹائمنگ صبح 9 سے 12 بجے ہوگی۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی تمام نجی سکول کھول دیئے ہیں۔
شدید سردی کے باعث طلباء کو 13 جنوری سے 15 فروری تک یونیفارم پر سختی نہیں ہوگی یونیفارم کے ساتھ گرم کوٹ جیکٹ سویٹرز اور گرم شالز بھی اوڑھی جا سکیں گی۔