حکومت ،پی ٹی آئی مزاکرات ،ایاز صادق کا اپنے کردار پر سوالات اٹھائے جانے پر اظہار افسوس

0

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں اور اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے ان کے کردار پر سوالات اٹھانے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں سپیکر نے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اور رہنما جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ سپیکر نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا، یہ حقیقت کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کردار مذاکرات کے عمل میں صرف سہولت کار کا ہے، اور بانی چیئرمین سے ملاقات کروانا ان کی نہ ذمہ داری ہے اور نہ ہی مینڈیٹ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ سپیکر آفس سے رابطہ کیا گیا اور مثبت جواب نہیں دیا گیا، افسوسناک ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے دروازے ہمیشہ سب کے لیے کھلے ہیں، اور انہوں نے کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔ یہ سب باتیں ریکارڈ پر موجود ہیں۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے رہنما ان کے کردار پر سوال اٹھا رہے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ وہ مذاکراتی عمل سے الگ ہو جائیں، تو وہ اس تجویز پر غور کے لیے بھی تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.