لاس اینجلیس: لاس اینجلس میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو چکی ہے اب تک ہزاروں تجارتی مراکز اور گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔
نقصان کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی بڑھ گیا ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں آگ بجھانے کے لیے پانی بھی کم پڑ گیا ہے،متاثرہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
خالی گھروں میں لوٹ مار کے واقعات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔