مصدق ملک سے امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر مصدق ملک نےامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈونلڈ بلوم نے اپنا کردار ادا کیا،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔