ملکی سیاست میں نئ ہلچل ، جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک

0

 لاہور : ملکی سیاست میں نئ ہلچل ، جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا
جہانگیرترین گروپ نے آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سر جوڑ لیے
لاہور میں جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ،عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی، دیگر راہنماؤں سمیت پی ٹی آئی گروپ کے ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دی گئی، ترین گروپ کا پی ٹی آئی کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملکی سیاست میں تین گروپ اپنا کردار ادا کرے گا شرکاء کی رائے تھی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہ کردیا ہے، پارٹی رہنما عمران خان کی سیاست سے علیحدگی چاہتے ہیں، ترین گروپ ملکی سیاست پر نظر رکھے ہوئے اوئے مزید اجلاس بھی کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.