راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت لی

0

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ سنسنی خیز انداز میں جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 36 رنز کے ہدف کو حاصل کرتے ہوئے قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 14 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنائے اور جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، جب کہ عبد اللہ شفیق نے 5 رنز اور کپتان شان مسعود نے 23 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان شان مسعود نے تیز کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 6 گیندوں میں 4 چوکے اور 1 چھکا لگا کر 23 رنز بنائے، جب کہ عبد اللہ شفیق نے 9 گیندوں پر 5 رنز اسکور کیے۔پہلی اننگز میں شاندار سنچری (134) بنانے پر سعود شکیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ 72 رنز دے کر 19 وکٹیں لینے والے ساجد خان کو زبردست بولنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔

فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستان نے پہلے سیشن کے اختتام سے قبل ہی حاصل کرلیا۔ اس طرح پاکستان نے ساڑھے تین سال بعد اپنی سرزمین پر فتح کا جھنڈا گاڑ دیا۔کھیل کے تیسرے دن انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو سیریز 2-1 سے جیتنے کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے 344 رنز بنا کر 77 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ دوسری اننگز میں نعمان علی نے پاکستان کے لیے 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کیا تھا، جبکہ پنڈی میں دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.