خیبر پختونخواہ ہاوس سی ڈی اے ریڈار کی زد میں آگیا،بلڈنگ بائی لاز خلاف ورزی پر سر بمہر
اسلام آباد:خیبر پختونخواہ ہائوس اسلام آ باد سی ڈی اے کے ریڈار کی زد میں آگیا۔
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے ارتکاب پر کے پی ہا ئوس اسلام آ باد کو سر بمہر( Seal) کردیا جبکہ خیبر پختونخوا کی لیز بھی 18سال سے ختم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ڈی اے سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نےکے پی ہاوس کو سیل کیا۔اسسٹنٹ کمشنر اسلام آبادعبداللہ اور سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے افسران کے ہمراہ تھے۔آپریشن کے وقت کے پی ہائوس میں جو مہمان موجود تھے انہیں جانے کی در خواست کی گئی،تمام گیسٹروم سر بمہر کردیے گئے۔مین داخلی گیٹ پر سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے ،جو سولہ ملازمین فیملی کے ساتھ ہائوس میں رہتے ہیںانہیں مہلت دی گئی کہ وہ مکان خالی کردیں اور عارضی طور پر عقبی دروازہ استعمال کریں۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا ہ ہائوس کے عقبی حصہ میںغیر قانو نی تعمیرات کی گئی ہیں،ہائوس کے چند بلاکس نقشہ منظو ر کرائے بغیر تعمیر کئے گئے ہیں۔بلڈنگ بائی لاز کے تحت بلڈنگ کو استعمال میںلانے سے پہلے کمپلیشن سر ٹیفیکیٹ لینا ضروری ہے جو نہیںلیا گیا۔سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے 5ستمبر 2024کو اسٹیٹ افسر کے پی ہائوس کو نو ٹس بھیجا تھا جس میں مذکورہ بالا غیر قانو نی اقدامات کی نشاندہی کی گئی تھی اور 15دن کا نو ٹس دیاگیا لیکن کے پی ہا ئوس انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس سےقبل 10سال پہلے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ایوب طارق نے 29مئی 2014کو بھی اسٹیٹ افسر کے پی ہا ئوس کو شوکاز نوٹس دیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ عقبی جانب غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں۔یہ بھی کہا گیا تھا کہ آپ نے بلڈنگ پلان (نقشہ ) منظور کرائے بغیر تعمیرات شروع کی ہیں۔5مئی 2014کو بھی بی سی ایس نے بائی لاز کی خلاف ورزی کا نو ٹس جاری کیا تھا۔پانچ مارچ 2019کو سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے لیزمیںتوسیع کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا کہ پہلے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیاں ختم کی جا ئیں جن میں سیٹ بیک میں غیر قانونی تعمیرات،بغیر نقشہ نظور چند بلاکس کی تعمیر اور کمپلیشن سرٹیفیکیٹ لئے بغیر بلڈنگ کو استعمال میں لانا شامل ہیں۔خیبر پختونخواہ ہائوس کی لیز کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے۔ 7فروری 2014کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سی ڈی اے نے کے پی ہائوس کو مراسلہ بھیجا جس میں بتایا گیا کہ کے پی ہا ئوس کی33سالہ لیز20جون 2006کو ختم ہوچکی ہے۔آ پ مزید 33سال کی توسیع کیلئے اپلائی کریں اور ضروری تقاضے پورے کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹٹو نے یکم فر وری 2024کو اسٹیٹافسر کے پی ہا ئوس کو نو ٹس بھیجا جس میںکہا گیا کہ آپ کی لیز ختم ہوچکی ہے اسلئے آپ اس کی مدت میںتوسیع کرائیں۔17مئی 2024کو بھی یاد دہانی کا نوٹس بھیجا گیا کہ ابھی تک آپ نے لیز میںتوسیع نہیںکرائی ۔7اکتوبر 2024کو نیا نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ آپ اپنی لیز میں توسیع کرائیں۔