پنجاب کابینہ کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے

0

لاہور : پنجاب کابینہ کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے۔

ابتدائی طور پر مسلم لیگ ن کے 20 پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے2، 2 اور استحکام پاکستان کا ایک وزیر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی طرف سے مریم اورنگزیب،خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر ،بلال یاسین، مجتبی شجاع الرحمن، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ ،عظمی بخاری، سردار شیر علی گورچانی، کاظم پیرزادہ، ایوب خان گادھی، ملک آصف بھا، اختر بوسال، راحیلہ خادم اور میاں یاور زمان کے علاوہ تنویر اسلم ،ملک شہریار، ملک اسد کھوکھر، شیخ سلمان نعیم، فرخ علی جاوید اور فدا حسین وٹو کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی سے سید علی حیدر گیلانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ اور مسلم لیگ ق کے شافع حسین کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.