پیرالمپکس میں ایتھلیٹ حیدر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
پیرس: فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ نے پیرالمپکس فرانس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ حیدر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن کر تاریخ رقم کی تھی ۔ وہ 6 ستمبر کو ایف 37 کیٹیگری ڈسکس تھرو مقابلے میں حصہ لیں گے۔ سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ میں مقابلوں میں شریک دنیا بھر کے ایتھلیٹس اور خوبصورت شہر پیرس میں کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔